• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ موبائل کی کلاؤڈ انفراسٹرکچرمیں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاریتازترین

April 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ موبائل نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز کی فراہمی کے لئے درکار کلاؤڈ ڈھانچے کی تعمیر میں گزشتہ 3 برس کے دوران تقریباً 90 ارب یوآن (تقریباً 13.07 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو میں منعقدہ  چائنہ موبائل کلاؤڈ کانفرنس 2023 میں چائنہ موبائل کے چیئرمین یانگ جی نے بتایا کہ 2022 میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسزسے کمپنی کی آمدن 50.3 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 108.1 فیصد زائد ہے۔

یانگ نے کہا کہ چائنہ موبائل کو گزشتہ برس ڈیجیٹل تبدیلی سے 207.6 ارب یوآن کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 30 فیصد زائد ہے اور یہ اس کی آمدنی کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ 

چائنہ موبائل ملک کے معروف ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹرز میں سے ایک ہے ۔ 2022 میں اس کی آپریٹنگ آمدن میں 937.3 ارب یوآن کا اضافہ ہوا تھا۔ جو گزشتہ برس کی نسبت 10.5 فیصد زائد ہے۔

2022 کے اختتام تک کمپنی کے موبائل صارفین کی تعداد 97 کروڑ 50 لاکھ ہوچکی تھی جس میں 5 جی صارفین کی تعداد  61 کروڑ 40 لاکھ تھی۔