بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ایگزم بینک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے مینوفیکچرنگ شعبے کو 300 ارب یوآن (43.73 ارب امریکی ڈالرز) کا قرض دیا۔
دی ایکسپورٹ ۔امپورٹ بینک آف چائنہ (چائنہ ایگزم بینک) نے بتایا کہ مارچ کے اختتام تک بینک کے مینوفیکچرنگ شعبے پر واجب الادا قرض تقریباً 19 کھرب یوآن تھا جس میں 16.2 کھرب یوآن کا درمیانی اور طویل مدتی قرض شامل ہے۔
پہلی سہ ماہی کے دوران بینک نے اہم کاروباری اداروں کی بہتری اور تبدیلی میں تعاون کیا اورغیر ملکی تجارتی اداروں ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے مینوفیکچرنگ اداروں کی قرض سہولت کو بڑھایا۔
چائنہ ایگزم بینک ریاستی ملکیت کا پالیسی بینک جو ریاستی مالی اعانت سے کام کرتا ہے۔ یہ چین کی غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی اقتصادی سرگرمیوں میں معاونت کرتا ہے۔