• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ۔تیانجن ۔ہیبے خطے میں بیرونی تجارت میں اضافہتازترین

March 31, 2023

شی جیا ژوانگ(شِنہوا)  بیجنگ۔ تیانجن۔ہیبے خطے میں بیرونی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 2023 کے پہلے دو مہینوں کے دوران   6 فیصد اضافے کے ساتھ 783.15 ارب یوآن (113.97 ارب امریکی ڈالرز) رہی ہے۔

چین کےشمالی صوبہ ہیبے کے دالحکومت  شی جیا ژوانگ  کے کسٹمز نے کہا ہےکہ خطےکی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد اضافے کے ساتھ  209.37 ارب یوآن رہیں اور درآمدات 3.7 فیصد اضافے کے ساتھ 573.78 ارب  یوآن رہیں۔

خطے کی جنوری اور فروری کے درمیان یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ تجارت بالترتیب2.7 فیصد اور 1.2 فیصد اضافے کے بعد 101.7 ارب یوآن اور 82.07 ارب یوآن رہی۔

اجناس  کی برآمد کے لحاظ سے مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات کی برآمدات 94.52 ارب یوآن رہیں جو خطے کی مجموعی برآمدات کا 45.1 فیصد ہے۔

درآمدات کی مد میں سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران خام تیل میں 0.2 فیصد کا کچھ اضافہ ہوا جبکہ ہائی ٹیک  اور زرعی مصنوعات کی درآمدات بالترتیب 20.4 فیصد اور 22.5 فیصد اضافے کے ساتھ 72.43 ارب یوآن اور 68.66 ارب یوآن تک  پہنچ گئیں۔