• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بحرالکاہل کے چھوٹے ممالک کا جاپان سے جوہری فضلہ سمندر میں نہ پھینکنے کا مطالبہتازترین

March 08, 2023

سڈنی(شِنہوا)  بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کے رہنماؤں نے جاپانی حکومت سے  جوہری فضلہ کوبحر الکاہل میں پھینکنے کے منصوبوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 بین الاقوامی پریس سنڈیکیٹ گروپ کی ایک خبر ایجنسی۔ان ڈیپتھ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاپوا نیو گنی کی وزیر برائے ماہی گیری وسمندری وسائل جیلٹا وونگ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جوہری آلودہ پانی ماحولیاتی نظام اور فوڈ چین میں داخل ہوکر لوگوں کو آلودہ کرنے اور بحرالکاہل میں ماہی گیری کی صنعتوں کونقصان پہنچائے گا۔

 فجی کے قائم مقام وزیر اعظم منوآ کامیکامکا نے کہا کہ جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے تابکاری سے آلودہ پانی کو بحرالکاہل میں بہانے کی منصوبہ بندی کے بعد فجی انتہائی ہائی الرٹ پر ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر ایڈوانسڈ لیکوئیڈ پروسیسنگ سسٹم کے ذریعے صاف کیا گیا  پانی اتنا  ہی محفوظ ہے، تو کیوں نہ اسے جاپان میں مینوفیکچرنگ اور زراعت  کے شعبے میں متبادل مقاصد کے لیے دوبارہ استعمال کیا جائے؟"