• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بحیرہ جنوبی چین میں وہیل کی 15 اقسام کی نشاندہیتازترین

July 17, 2023

سانیا (شِنہوا) بحیرہ جنوبی چین کے شمالی پانیوں میں ایک حالیہ سائنسی مہم کے دوران وہیل کی کم از کم 15 اقسام دیکھی گئی ہیں۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ڈیپ سی سائنس اینڈ انجینئرنگ کی میرین میمل اینڈ میرین بائیوکوسٹک لیبارٹری کے محققین کی ٹیم نے اس سائنسی مہم کے دوران 20 دنوں میں 3ہزار500کلومیٹرکا سفر کیا، جو15 جولائی کو جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا واپس آئے۔ ٹیم  نے تحقیق کے دوران، بصری مشاہدہ اور غیرفعال صوتی نگرانی دونوں کو استعمال کیا، جو ماحولیاتی ڈی این اے کولیکشن کے ذریعے مکمل کیا گیا۔ محققین نے وہیل کی کم از کم 15 اقسام  کا مشاہدہ کیا جن میں 10 گہری ڈائیونگ وہیل اور ڈولفن کی پانچ اقسام کو سمندر میں بہت دور دیکھا گیا۔