• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں لُولگنے کے باعث 11 افراد ہلاک، 40 سے زائد ہسپتال داخلتازترین

April 17, 2023

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں حکومت کے زیر اہتمام ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کےدوران لُو لگنے سے کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوگئے اور 40 سے زائد دیگر افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مقامی حکام نے پیر کو بتایا کہ یہ تقریب اتوار کو نوی ممبئی کے ایک کھلے میدان میں منعقد ہوئی۔

کڑکتی دھوپ میں پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی ایوارڈ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو پنڈال میں جمع تھے۔

ایک مقامی حکومتی اہلکار نے کہا کہ اس تقریب کے بعد لوگوں نے جسم میں پانی کی کمی اور گرمی کی شدت ظاہر کی  جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 44 کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض بنیادی طور پر لُو لگنے ، جسم میں پانی کی کمی اور گرمی سے متعلق دیگر بیماریوں کا شکار ہوئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ تقریب کے منتظمین نے صرف وی آئی پیز کے لیے ڈائس کے اوپر عارضی چھت کا  انتظام کیا تھا اور دوسرے شرکاء کو براہ راست سورج کی روشنی سے بچانے کے لیے عارضی پناہ گاہ یا چھت کا کوئی انتظام نہیں کیا۔