نئی دہلی(شِنہوا)بھارت نے باضابطہ طور پر گروپ آف 20(جی 20) کی صدارت سنبھال لی ہے۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز بتایا کہ بھارت کی جی 20 صدارت میں ہمہ گیر وحدت کے احساس کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جائیگا۔
مودی نے گزشتہ ماہ بھارت کی جی 20 صدارت کے لوگو اور تھیم کی نقاب کشائی کی تھی۔ لوگو میں کنول کا پھول اور ایک گلوب دکھایا گیا ہے اور بھارت کی جی 20 صدارت کا تھیم ایک زمین ، ایک خاندان ، ایک مستقبل ہے۔
جی 20 دنیا کی بڑی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کا ایک بین الحکومتی فورم ہے۔