• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت میں وسطی ایشیا کے قومی سلامتی مشیروں کے پہلے اجلاس کا انعقادتازترین

December 07, 2022

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت میں منگل کے روز وسطی ایشیا کے قومی سلامتی مشیروں کے پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ اجلاس بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت ڈووال نے نئی دہلی میں بلایا تھا۔ اجیت ڈووال نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ بھارت کی اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا ہمارا توسیعی پڑوسی ہے جس کے ساتھ ہمارے تہذیبی روابط ہیں اور ہم اس خطے کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں، مزید کہا کہ ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال وسطی ایشیا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔

اجیت ڈووال نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کرنا بھی ملک کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان خطے میں تعاون، سرمایہ کاری اور رابطے قائم کرنے کیلئے تیار ہے ، رابطوں کو وسعت دیتے وقت یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ تمام اقدامات باہمی مشاورت سے اٹھائے جائیں۔

اجیت ڈووال نے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان سب کیلئے ایک اہم مسئلہ ہے۔

اجلاس میں قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ممالک کے اعلیٰ سیکورٹی حکام نے شرکت کی۔