بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ اموراورسلامتی پالیسی کے لیے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کے باہمی سہولت کی بنیاد پر جلد دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات اظہارباقاعدہ پریس بریفنگ میں اس رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا کہ چین نے جوزف بوریل کا اگلے ہفتے طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ ہر سطح پر تبادلوں کو برقرار رکھ رہا ہے۔ہم جوزف بوریل کو باہمی سہولت کی بنیاد پر جلد چین کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور یورپی یونین کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔