رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے کئی قصبوں اور دیہاتوں میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی (پی آر سی ایس) نے ایک بیان میں کہا کہ ایک بچے سمیت تین افراد ربڑ کے خول والی دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے اور 40 افراد کے سانس لینے کے جسمانی نظام کو پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فائر کی جانے والی آنسو گیس سے نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نابلس شہر کے قریب بیت دجان اور بیتا کے دیہاتوں کے ساتھ شمالی مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفر قدوم گاؤں میں آبادکاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
بیتا گاؤں میں فلسطینی ایک قریبی اسرائیلی بستی کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں جو مئی 2021 سے گاؤں کی زمین پر مبینہ طور پر تجاوزات پر مبنی ہے ۔
اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
بیتا اور بیت دجان دونوں دیہاتوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے خلاف ہفتہ وار مظاہروں کے مقامات رہے ہیں جہاں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔