• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ارب پتی سرمایہ کار بفے اور منگر کا امریکہ کو چین کے ساتھ مل کر چلنے پر زورتازترین

May 07, 2023

اوماہا ، امریکہ (شِنہوا) امریکی ارب پتی سرمایہ کار وارن بفے اور چارلی منگر نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مل کر کام کرے اور نتیجہ خیز دوطرفہ تعلقات میں تناؤ کی کشیدگی کو نظر انداز کرے۔

برکشیر ہاتھا وے کے نائب چیئرمین منگر نے نبراسکا کے اوماہا میں کثیر القومی سالانہ اجلاس میں سوال وجواب کے دوران کہا کہ ہمیں چین کے ساتھ مل کر چلتے ہوئے اپنے باہمی مفاد کے لئے بھرپور آزاد  تجارت کرنی چاہیے۔

99 سالہ معروف سرمایہ کار نے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ایپل کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا  کہ  امریکہ۔چین تعلقات کا فرو غ

 کیو ں ضروری ہے ۔ ایپل نے ایک بڑے سپلائر کے طور پر چین کے ساتھ شراکت داری کر تے ہو ئے ایپل اور چین دونوں کے لئے اچھے نتا ئج حاصل کئے۔ ہم چین کے ساتھ اس طرح کا ہی کاروبار کریں گے۔

منگر نے مزید کہا کہ ہر وہ چیز جو دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ کرتی ہے احمقانہ ، احمقانہ اور احمقانہ ہے۔

92 سالہ برکشیر ہاتھا وے کے چیئرمین اور سی ای او بفے نے اپنے طویل مدتی شراکت دار کی بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں ہونے کی حیثیت سے چین اور امریکہ دونوں کے لئے اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ کھیل کیا ہے اور آپ بہت زیادہ زور نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے سے چین اور امریکہ دونوں زیادہ شاندار ممالک بن سکتے ہیں۔