جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں واقع ماؤنٹ سیمیرو بدھ کے روز 16 بار پھٹنے سے جنوب مشرق میں دو کلومیٹر تک لاوا پھیل گیا۔
سیمیرو آتش فشاں مانیٹرنگ پوسٹ آفیسر سگٹ ریان الفیان نے بدھ کو بتایا کہ آتش فشاں پہلی بار صبح 7 بج کر 10 منٹ اور دوسری بار صبح 8بج کر 40 منٹ پر پھٹا جس کا دورانیہ 82 سے 110 سیکنڈ تھا۔
سطح سمندر سے 3 ہزار 676 میٹر بلند پہاڑ خطرے کی تیسری سطح پر ہے۔ حکام نے لوگوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خاص طور پر پہاڑ کے جنوب مشرقی سیکٹر کے 13 کلومیٹر اور چوٹی کے ارد گرد پانچ کلومیٹر کے دائرے میں جانے سے گریز کریں۔