• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں چینی سفارت خانے کی جانب سے اسکولوں اور مساجد کو سامان کا عطیہتازترین

December 29, 2022

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا میں چینی سفارت خانےنے جکارتہ-بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے (ایچ ایس آر) کے کچھ حصوں کے ساتھ  واقع اسکولوں اور مساجد کو سامان اور آلات کا عطیہ دیا ہے۔  انڈونیشیا میں چین کے سفیر لو کانگ نے گزشتہ روز ہونے والی  عطیہ کی آن لائن تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ جکارتہ-بندونگ ایچ ایس آر انڈونیشیا کے لوگوں کے لیے ایک ریلوے ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد، یہ مقامی باشندوں کے سفر میں بہت زیادہ سہولت فراہم کرتے ہوئے مقامی سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔

لو کانگ نے منصوبے کی تعمیر کے دوران ریلوے  لائن کے ساتھ رہنے والے مکینوں کا تعاون  کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ چینی سفارت خانے کی جانب سے عطیہ کردہ سامان اور آلات سے سکولوں اور مساجد کے حالات بہتر ہوں، تاکہ ہر کوئی تعلیم  حاصل کر سکے کام کرسکے اور بہتر ماحول میں رہ سکے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے اسکولوں اور مساجد کے نمائندوں نے انڈونیشیا میں چینی سفارت خانے اور چینی کاروباری اداروں کا اس عطیہ پر شکریہ ادا کیا۔