• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک، 2 زخمیتازترین

December 30, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبہ مغربی سماٹرا میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9 کان کن ہلاک، 2 زخمی اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔

صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان عارف پراتاما نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ ساواہلنٹو قصبے میں واقع کان میں دھماکہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً  8 بجکر 30 منٹ پر ہوا۔

عارف پراتاما نے بتایا کہ دھماکہ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ شخص کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔