• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا کے وسطی جاوا ٹول روڈ پر متعدد حادثات میں 8 افراد ہلاکتازترین

April 14, 2023

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے وسطی جاوا میں سیمارنگ-سولو ٹول روڈ پر جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے متعدد حادثات میں آٹھ افراد ہلاک اور چھ  زخمی ہوگئے۔

بویولالی ریجنسی پولیس افسر ہردی پراتما کے مطابق چھ افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوئے اور دو نے ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑا۔

لوہے سے لدا ایک ٹریلر ٹرک مخالف سمت سے آنے والی ایک منی بس کو ٹکر مارنے کے بعد سڑک کے کنارے کھڑی چھ  کاروں پر چڑھ دوڑا۔

 زخمیوں کو اب بھی قریبی دو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی ابھی جاری ہیں۔