ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے نے سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ایک مہم شروع کی ہے جس میں متعدد مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے "ہیلو ہانگ کانگ" مہم کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ ہانگ کانگ بین الاقوامی سیاحوں کو 5 لاکھ مفت ہوائی ٹکٹ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے مہمان اپنے تجربے کو مزید شاندار اور یادگار بنانے کے لئے خصوصی پیشکشوں ، واؤچرز اور دیگر ترغیبات سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

چین ، جنوبی ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کےقیام کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کی گئی سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
لی نے کہا کہ ہانگ کانگ اپنے ایم آئی سی ای (میٹنگز، ترغیبات، کنونشنز اور نمائشوں) کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے مزید میگا ایونٹس اور بڑے تجارتی شوز کی میزبانی کرے گا۔ کاروباری برادری اور پیشہ ورانہ گروپ سال بھر دنیا کے مختلف حصوں میں جائیں گے تاکہ اپنے عالمی ہم منصبوں کو ہانگ کانگ کی عظیم اور حقائق پر مبنی داستانیں بیان کرسکیں۔
انہوں نے کہا، "ہم اہم مہمانوں، کاروباری اور سیاسی شخصیات ، میڈیا سربراہوں اور اثرورسوخ رکھنے والوں کو ہانگ کانگ آنے کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ وہ یہاں کے خوش آمدید ماحول، امید افزا مواقع اور بہت سی دلچسپ پیشرفت اور نئے پرکشش مقامات سے خود لطف اندوز ہو سکیں۔