• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی سینیٹ نے ریل مزدوروں کے لیے تنخواہ کے ساتھ 7دن کی رخصت مسترد کردیتازترین

December 02, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سینیٹ نے ریل مزدوروں کو تنخواہ کے ساتھ سات دن کی  رخصت دینے کے اقدام کو مسترد کر دیاہے۔تاہم سینیٹرز نے مال بردار ریل کیریئرز اور یونینائزڈ ورکرز کے درمیان لیبرمعاہدے پر عمل درآمد کے لیے ایک بل کی منظوری دی۔

سینیٹرز نے آئندہ ہونے  والی ہڑتال کو بھی غیر قانونی قرار دیا ہے۔

سینیٹ سے پاس کردہ ان دونوں اقدامات کی  امریکی ایوان نمائندگان  نے بدھ کو منظوری دی تھی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ  وہ کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد یہ بل جیسے ہی انکے پاس پہنچا دستخط  کردیں گے۔