• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک رہائشگاہ سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمدتازترین

September 12, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی ریاست میری لینڈ کی کاؤنٹی سیسل میں ایک رہائشگاہ سے 3 بچوں اور 2 بالغ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

سیسل کاؤنٹی کے شیرف دفتر نے ایک ریلیز میں بتایا کہ صبح کے وقت ایک مرد نے 911 پر کال کر کے بتایا کہ ایک خاتون اور 3 بچوں کو گولیاں لگی ہیں اور ان کی موت واقع ہو گئی ہے۔

ایلک ملز میں ہیبرون کورٹ کے یونٹ بلاک میں واقع رہائشگاہ میں پہنچنے پر نائبین نے علیحدہ بنے گیراج میں غیر معمولی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔

ریلیز کے مطابق وہ رہائش گاہ میں داخل ہوئے جہاں رہائشگاہ اور علیحدہ واقع گیراج کے اندر مختلف مقامات پر سے انہیں 5 لاشیں ملیں۔

ریلیز میں کہا گیا کہ ایسا لگتا ہے کہ تمام مرنیوالے افراد کو گولیاں لگنے سے زخم آئے ہیں۔ مردہ بالغ مردکے نزدیک ایک نیم خودکار ہینڈگن بھی پائی گئی ہے۔

سیسل کاؤنٹی کے شیرف سکاٹ ایڈمز نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ہماری کاؤنٹی اور کمیونٹی کیلئے ایک المناک اور خوفناک دن ہے۔

تفتیش کار اس وقت جائے وقوعہ کی تلاشی لیکر شواہد جمع کر رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔