• Dublin, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی محققین نے منٹوں میں کوویڈ-19 کی مختلف اقسام کا پتہ لگانے والا مانیٹر تیارکرلیاتازترین

July 12, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)  امریکی محققین نے ایک ریئل ٹائم مانیٹر بنایا ہے جو تقریباً پانچ منٹ میں ایک کمرے میں سارس-کو وی-2 وائرس کی کسی بھی قسم کا پتہ لگا سکتا ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے ایروسول کے نمونے لینے کی ٹیکنالوجی اور انتہائی حساس بائیو سینسنگ تکنیک میں  ہونے والی حالیہ پیشرفت کو ملا کر یہ آلہ تیار کیا۔نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی اس تحقیق  کے مطابق  سستا اور تشخیص کا یہ  آلہ اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات، اسکولوں اور عوامی مقامات پرکو وی-2 وائرس  کا پتہ لگانے کے لیے استعمال اور ممکنہ طور پرانفلوئنزا اور ریسپائری سنسیٹیئل وائرس(آر ایس وی) جیسے سانس کے دیگر وائرس کے ایروسولزکی نگرانی کر سکتا ہے۔   تحقیق میں کہاگیا ہے کہ  اس طرح کی ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر استعمال کرنے سے صحت عامہ کے اداروں کو بیماریوں پر قابو پانے کے تیز رفتار اقدامات پر عمل درآمد میں مدد مل سکتی ہے۔