• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ایوان نمائندگان نے سالانہ دفاعی آتھرائزیشن بل کی منظوری دے دیتازترین

December 30, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی ایوان نمائندگان نے سالانہ دفاعی آتھرائزیشن بل کی منظوری دے دی ہے۔

847 ارب ڈالر مالیت کے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کو اب غور کے لیے سینیٹ میں بھیجا گیا ہے۔

این ڈی اے اے میں سب سے زیادہ  پینٹاگون کے لیے 817 ارب ڈالرز اورامریکی محکمہ توانائی کے زیر نگرانی تقریباً 30 ارب ڈالر جوہری سرگرمیوں کے لیے  رکھے گئے ہیں۔

امریکہ کو فوجی سرگرمیوں پر بھاری اخراجات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 2021 میں، امریکی فوجی اخراجات دنیا کے مجموعی اخراجات کا تقریباً 40 فیصد  تھے ، جو اس کے پیچھے نو ممالک کے مشترکہ اخراجات سے زیادہ ہیں۔ امریکی ٹیکس دہندگان کی تنظیم نیشنل ٹیکس دہندگان یونین کے وفاقی پالیسی کے ڈائریکٹر اینڈریو لاؤٹز کی جانب سے جاری کردہ ایک تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ "کانگریس چھٹیوں کے لیے گھر جانے سے پہلے اگلے یا دو ہفتوں میں این ڈی اے اے کو جلد از جلد منظور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ "