• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے 42 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کرے گاتازترین

June 27, 2023

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے 42 ارب ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کرے گا۔ وائٹ ہاؤس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ملک میں85لاکھ سے زیادہ گھرانے اور چھوٹے کاروباری ادارے اب بھی ان علاقوں میں واقع ہیں جہاں تیز رفتار انٹرنیٹ انفراسٹرکچرموجود نہیں ہے اور لاکھوں کو انٹرنیٹ کی محدود یا ناقابل بھروسہ خدمات میسر ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ اعلان سرمایہ کاری ایجنڈے کے تحت ملک میں ہرایک کے لیے سستی، قابل بھروسہ تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کا صرف ایک حصہ ہے۔

وائٹ ہاؤس نے انٹرنیٹ فنڈنگ کے اس سب سے بڑے اعلان کا موازنہ فرینکلن ڈی روزویلٹ کے رورل الیکٹریفیکیشن ایکٹ سے کیا، جس کے تحت 1930 کی دہائی میں تقریباً ہر امریکی گھر اور کھیت تک بجلی پہنچائی گئی تھی۔