بیجنگ(شِنہوا )چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی(ڈی پی پی)حکام کی جانب سے امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف تائیوان کے لوگوں کو جنگ کی کھائی میں دھکیل دے گی۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالا ت کا اظہارتائیوان کو تقریبا 44 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے حالیہ امریکی فیصلے کے بارے میں رپورٹس کے جواب میں کیا۔ اس بات سے خبردار کرتے ہوئے کہ "تائیوان کی آزادی" کا کوئی مستقبل نہیں اور ڈی پی پی حکام کی اپنی آزادی کے ایجنڈے کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے کی سازش صرف ناکامی سے دوچار ہوگئ،ترجمان نے کہا کہ تائیوان کے زیادہ سے زیادہ باشندے تائیوان کو نقصان پہنچانے یا یہاں تک کہ اسے برباد کرنے کی امریکی کوششوں سے آگاہ ہو چکے ہیں۔ژو نے امریکہ اور چین کے تائیوان خطے کے درمیان تمام قسم کے سرکاری تبادلوں اور فوجی رابطوں اور تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین کا اس حوالے سے موقف واضح اور مستقل رہا ہے۔