لاس اینجلس (شِنہوا) بیماریوں کی روک تھام اور تدارک کے امریکی مراکز (سی ڈی سی) نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ شدید بیماریوں سے بچاؤ کے لئے نزلہ کی خوراک اور نوول کرونا وائرس کی بوسٹر خوراک لگوائیں۔ اس وقت امریکہ میں انفلوئنزا اور سانس کے امراض کے متعدد وائرسز کا ایک ساتھ پھیلاؤ ہے۔
سی ڈی سی کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق ملک میں موسمی فلو کے اثرات عروج پر ہیں اور اس سے کم از کم 1 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 1 لاکھ 20 ہزار کو اسپتال داخل کرنا پڑا جبکہ 7 ہزار 300 اموات ہوئی ہیں۔
سی ڈی سی کے مطابق 3 دسمبر کو ختم ہونے والے تازہ ترین ہفتے کے دوران انفلوئنزا اے اور اس کی ذیلی اقسام کی شناخت ہوئی ہے۔ ان میں سے 76 فیصد انفلوئنزا اے (ایچ 3 این 2) اور 24 فیصد انفلوئنزا اے (ایچ 1 این 1) تھے۔
سی ڈی سی کے ڈائریکٹر روشیل و یلنسکی نے کہا کہ رواں سال فلو کی خوراک کا فارمولا ملک میں پھیلے سب سے عام وائرس کے خلاف اچھے طریقے سے مئو ثر ثابت ہوا ہے۔
و یلنسکی نے کہا کہ ہم حقیقی طور پر پرکھتے ہیں کہ انفلوائنز کی دوا گردش کرتے وائرس کے خلاف کتنی مؤثر ہے اور ابھی یہ اچھی خبر ہے کہ یہ اچھے طریقے سے مؤثر ہے۔
سی ڈی سی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ تعطیلات کے اجتماعات اور سرد موسم سے قبل انفلوئنزا اور نوول کرونا وائرس دونوں کی ویکسین لگوائیں۔