نیویارک(شِنہوا) سیمی کنڈکٹرانڈسٹری ایسوسی ایشن (ایس آئی اے) نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ چین کوچپ کی فروخت پر"مزید پابندیاں عائد کرنے سے باز رہے"جو کموڈٹی سیمی کنڈکٹرزکے لیے دنیا کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے۔ایس آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ حد سے زیادہ وسیع، مبہم اوربعض اوقات یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے سے امریکی سیمی کنڈکٹرکی صنعت کی مسابقت میں کمی، سپلائی چین میں رکاوٹ ، مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے اور چین کی طرف سے مسلسل بڑھتی ہوئے جوابی کارروائیوں کا سبب بنتا ہے۔ ایس آئی اے نے امریکی انتظامیہ پرزور دیا کہ وہ اس وقت تک مزید پابندیوں سے گریز کرے جب تک کہ وہ موجودہ اورممکنہ پابندیوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے صنعتی ماہرین کے ساتھ زیادہ وسیع مشاورت نہ کرلے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جو بائیڈن انتظامیہ گزشتہ اکتوبر میں وضع کردہ قواعد کو اپ ڈیٹ کرنے پر غور کر رہی ہے جس کا مقصد چین کی چپ بنانے والے اداروں کے ساتھ امریکی کمپنیوں کے تعاون کو کم کرکے چین کی چپ انڈسٹری کو محدود کرنا ہے۔