• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ عملی اقدامات کے ذریعے اپنی ذمہ داریوں، وعدوں کو پورا کرے:چینتازترین

June 30, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ذمہ دارانہ بیان بازی بند کرے اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

یہ مطالبہ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے ایک میڈیا رپورٹ کے جواب میں کیا جس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ یہ کوئی راز نہیں کہ امریکہ اور چین کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔ امریکہ اپنے مفادات اور اپنی اقدار کے لیے کھڑا رہے گا اور وہ ایسے کام کرتا اور ایسی باتیں کہتا رہے گا جو چین کو پسند نہیں ہے۔ ماؤ نے کہا کہ چین بلنکن کے ان بیانات سے غیر مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک غلط فہمی پر مبنی چین کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو چین کے گمراہ کن تصور کی بنیاد پر، اس کو روکنے، اس کو محدود کرنے اور اسے دبانے کی کوشش پر مبنی ہے اور امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے چین کی ساکھ پر تنقید اور اسے داغ دار کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے جو کچھ کہا اور کیا وہ بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ چین اس کی بھرپور مخالفت کرنے کاجواز رکھتا ہے۔