• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ ، عالمی وبا کے دوران ہر 4 میں سے1 بالغ نوجوان کی ذہنی صحت کا علاج کیا گیاتازترین

September 09, 2022

نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں امراض کی روک تھام وتدارک مراکز (سی ڈی سی) کے شائع اعدادوشمار کے مطابق نوول کرونا وائرس وبا کے دوران ذہنی صحت کا علاج کرانے والے امریکی بالغان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرنفسیات و وبائی امراض کالیوپی ہولنگو نے بتایا کہ 2021 میں تقریباً  22 فیصد بالغان نے ذہنی صحت کا علاج کرایا جو 2019 کی نسبت 19 فیصد زائد ہے۔ ضرورت اور علاج تک بہتر رسائی غالباً اس کی وجہ تھی۔

"انہوں نے کہا کہ" اس وبا نے اپنی دیکھ بھال کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ہم آبادی میں اس کی عکاسی  اجتماعی طور پر دیکھ سکتے ہیں"۔

سی این این نے اعداد و شمار پر مبنی اپنی رپورٹ میں کہا کہ مجموعی طور پر سی ڈی سی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذہنی صحت کا علاج کرانے والوں میں اضافہ زیادہ تر 45 برس سے کم عمر افراد میں ہوا ہے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ 2019 میں  18 سے 44 برس کے بالغان میں ذہنی صحت کا علاج کرانے کا امکان کم تھا تاہم 2021 میں سب سے زیادہ ہوگیا ہے اور اس عرصے کے دوران اس میں تقریباً 5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔