• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کا وباؤں کے خلاف تیاری کے عالمی دن کے موقع پرانتباہتازترین

December 29, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وباؤں کے خلاف تیاری کے عالمی دن کے موقع پرایک عالمی "ویک اپ کال" جاری کی ہے، جو ہر سال 27 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ "دنیا کواکٹھا ہونا چاہیے،کوویڈ-19ہمارے لیے ایک انتباہ تھا۔"

اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ جب سے وبا شروع ہوئی ہے، لاکھوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں،لاکھوں لوگ بیمار ہو چکے ،معیشتیں بکھر گئی ہیں، صحت کا نظام مشکل کا شکار اورکھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے،گوتریس نے کہا کہ وبا کی بھاری قیمت ادا کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اس کے علاوہ ، پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب پیش رفت پٹری سے اتر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو اکثر خود کو بچانے کے لیے  تنہا چھوڑ دیا جاتا تھا، شرمناک طور پر ان ممالک کو  ویکسینز، ٹیسٹ یا علاج معالجے کی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے جن کی انہیں اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضرورت ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کوویڈ -19 آخری وبا یا وبائی بیماری نہیں ہو گی جو انسانیت کو درپیش ہے۔