• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ کابین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کی تجدید کا مطالبہتازترین

April 18, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کی تجدید کے لیے دنیا بھر میں شمولیت اور تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  مالیاتی ڈھانچہ جس دنیا کے لیے بنایا گیا تھا وہ اب موجود نہیں۔

17 سے 20 اپریل تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں جاری  فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ فورم کے افتتاح کے موقع پرگوتریس نے خبردارکیا کہ کثیر جہتی بحران کی وجہ سے، 2030 کا ایجنڈا اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز)  ممکنہ  سراب میں تبدیل ہو رہے ہیں ، کیونکہ کمیونٹیز اور حکومتیں فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک میں عدم مساوات 20ویں صدی کے اوائل کی سطح کی طرف بڑھ رہی ہے، یہ وہ وقت تھا جب خواتین ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم تھیں اور سماجی تحفظ کے تصور کو وسیع پیمانے پر قبولیت نہیں ملی تھی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کے مطابق، اقوام متحدہ نے تمام ضرورت مند ممالک کے لیے سستی  اورطویل مدتی فنانسنگ کو بڑھانے کے لیے ایس ڈی جی منصوبہ تجویز کیا ہے، جس کا مقصد ایسی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے جس سے ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے، ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنےاورفنڈنگ کے لیے رسائی کو بہتر بنانے میں مدد  مل سکے۔