• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اختتام ہفتہ پر 8 ہزار قدم روز کی چہل قدمی موت کا خطرہ کم کردیتی ہے، تحقیقتازترین

April 10, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) صرف اختتام ہفتہ روز 8 ہزار قدم کی چہل قدمی موت کا خطرہ بڑی حد تک کم کردیتی ہے۔

جاپان کی کیوٹویونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف میڈیسن پر مشتمل گروپ کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد ہفتے میں ایک یا دو دن 8 ہزار قدم روز چلتے ہیں، ان میں 10 سال بعد موت کا خطرہ تقریباً اتنا ہی کم ہوجاتا ہے جتنا ہفتے میں 3 سے 7 دن پیدل چلنے والے افراد میں ہوتا ہے۔

یہ تحقیق امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن میڈیکل جرنل میں گزشتہ ماہ شائع ہوئی تھی۔

اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ 8 ہزار یا اس سے زیادہ قدم چلنے سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ خطرہ قدم چلنے میں گزارے گئے دنوں کی تعداد پر کس طرح منحصر ہوسکتا ہے۔

محققین کی ٹیم نے 2005 سے 2006 کے درمیان کئے گئے امریکی قومی صحت سروے کے اعداد و شمار کو استعمال کرتے ہوئے 3 ہزار 101 ایسے افراد کے یومیہ قدم کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا جو 20 برس یا جن کی اوسط عمریں 50.5 برس تک تھی اور انہیں 10 برس بعد موت کا خطرہ تھا۔

جو افراد صفر دن یا ایک یا دو دن یا پھر3 سے 7 دن روز کم از کم 8 ہزار قدم چلتے ہیں۔ ان میں 3 سے 7 دن والے گروپ میں شرح اموات 16.5 فیصد رہی۔ یہ شرح صفردن والے گروپ کی نسبت کم ہے ۔ جبکہ ایک یا دو دن گروپ میں یہ شرح 14.9 فیصد تھی۔

جب تحقیقی گروپ نے موت کی وجہ کو دل اور خون کی شریانوں سے متعلق بیماریوں تک محدود کیا تو 3 سے 7 دن کے گروپ میں یہ شرح 8.4 فیصد اور ایک یا 2 دن کے گروپ کے لئے 8.1 فیصد کم تھی۔

تحقیق کی اشاعت کے وقت کیوٹو یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر کوسوکے انوئی نے کہا کہ ہر روز چہل قدمی کے لیے دباؤ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اختتام ہفتہ چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں۔