• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران نے بیرون ملک سے چلائے جانیوالے تخریب کار نیٹ ورک کے 12 ممبران کو گرفتار کر لیاتازترین

December 07, 2022

تہران(شِنہوا)ایران کے وسطی صوبہ مرکزی میں بیرون ملک سے چلائے جانیوالے تخریب کار نیٹ ورک کے 12 ممبران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم نے منگل کے روز مرکزی میں سپاہ پاسدران انقلاب(آئی آر جی سی) کے دفتر تعلقات عامہ کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ ان افراد کو آئی آر جی سی انٹیلی جنس کی نشاندہی کے بعد پکڑا گیا کہ ان کے پاس آتشیں اسلحہ تھا اور انہوں نے صوبے میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔

 

آئی آر جی سی نے کہا کہ یہ افراد جن کی رہنمائی جرمنی اور ہالینڈ میں مقیم "انقلاب مخالف عناصر" کر رہے تھے، تخریب کاری کو انجام دینے سے پہلے ہی پکڑے گئے ہیں۔

 

بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونیوالے افراد نے قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیاں بھی انجام دی ہیں۔