تہران(شِنہوا)ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک 2015ء کے ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات کی میز کو نہیں چھوڑے گا۔
حسین امیر عبداللہیان نے جمعہ کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ ہم ایک معاہدے کے حصول کیلئے سنجیدہ ہیں، اور ہم ایک اچھے، مضبوط اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور مذاکرات کی میز نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب امریکی فریق کو دکھانا چاہیے کہ آیااس میں اس معاملے پر فیصلہ کرنے کی جرات ہے یا نہیں۔
ایرانی سفارت کار نے باضابطہ طور پر مشترکہ جامع عمل منصوبہ کے نام سے معروف جوہری معاہدےکی بحالی سے متعلق ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کیلئے یورپی یونین کی طرف سے تیار کردہ تازہ ترین تجویز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ردعمل میں کچھ ابہام موجود ہیں۔