تہران(شِنہوا) ایران نے امریکہ کی زیرقیادت آزادممالک کے خلاف کی گئی فوجی مداخلت اوربغاوتوں کی مذمت کی ہے۔ اگست 1953 میں ایران میں امریکی حمایت یافتہ بغاوت پر تبصرہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں کہاکہ امریکی حکومت آزاد ممالک اور حکومتوں کے خلاف مداخلت، فوجی حملوں اور بغاوت کا ایک ریکارڈ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی قومی حکومت کے خلاف 19 اگست 1953 کی بغاوت امریکہ کی اس سیاہ تاریخ کی واضح مثال ہے۔ ایرانی ترجمان نے استفسار کیا کہ کیا امریکی حکومت ایران کے بارے میں اپنی غلط اور ناکام پالیسیوں کو درست کرتے ہوئے ایرانی قوم کے جائز حقوق کا احترام کرے گی؟