• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈزسے مرنے والوں کی تعداد 43 ہوگئیتازترین

April 20, 2023

کیوٹو (شِنہوا) ایکواڈور کے وسطی صوبہ چمبورازو میں  لینڈ سلائیڈ سے ہلاک شدگان کی  بڑھ کر 43 ہوگئی ہے۔

اٹارنی جنرل دفتر نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا کہ اینڈیان کے دیہی ضلع آلوسی میں لینڈ سلائیڈ کے مقام سے مزید 4 لاشیں نکالنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک اس قدرتی آفت سے  43 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ کے مطابق موسلا دھاربارش سے رات میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈ ہوئی جس سے 24.3 ہیکٹر رقبے پر موجود عمارتیں، سڑکیں اور دیگر تمام چیزیں دب گئیں۔

سیکرٹریٹ نے بتایا کہ جائے وقوع سے مجموعی طور پر 41 لاشیں نکالی گئی جبکہ  2 افراد نے اسپتال میں دم توڑا۔ 

اس واقعہ میں 43 زخمی ہوئے اور 32 کو بچالیا گیا۔ جبکہ 45 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ 

لینڈ سلائیڈز سے 163 مکانات تباہ  اور 1 ہزار 34 افراد بے گھر ہوئے۔ 

فائر ڈپارٹمنٹ اور فوجی عملے نے ایک اور لینڈ سلائیڈ کے خطرے کے باوجود زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

10 اپریل کو سیکرٹریٹ نے 214 ہیکٹر رقبے پر پھیلے علاقے میں زمینی نقل وحرکت کا سراغ  لگانے کے بعد علاقے میں انتباہ کی سطح زرد سے بڑھا کر نارنجی کردیا تھا۔