تیان جن (شِنہوا) یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے چین کے شمالی شہر تیان جن میں واقع اپنے فائنل اسمبلی لائن ایشیا (ایف اے ایل اے) میں اے 321 طیارے کی پیداوار شروع کردی ہے۔ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ چین ایئربس کے اے 320 خاندان کے تمام ماڈلز کے طیارے مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چین ، شمالی شہر تیان جن کی فائنل اسمبلی لائن ایشیا (ایف اے ایل اے) میں پہلا ایئربس اے 321 طیارہ تیار کیا جارہا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، شمالی شہر تیان جن کی فائنل اسمبلی لائن ایشیا (ایف اے ایل اے) میں پہلا ایئربس اے 321 طیارہ تیار کیا جارہا ہے۔ (شِںہوا)
ایئربس چائنہ کے سی ای او جارج شوئے نے کہا کہ اے 321 اس وقت اے 320 خاندان کے مقبول ترین طیاروں میں سے ایک ہے یہ چین میں ہمارا تازہ ترین اقدام ہے جو چینی مارکیٹ پر ہمارے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔
تیان جن میں تیار کیا جانے والا پہلا اے 321 طیارہ اگلے سال کے شروع میں فراہم کئے جانے کی توقع ہے۔
اس وقت کمپنی کے پاس نامکمل اے 321 طیاروں کی تعداد اس کے اے 320 خاندان کے طیاروں کے 60 فیصد کے مساوی ہے۔