• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے 2 عسکریت پسند ہلاکتازترین

February 27, 2023

کابل(شِنہوا) افغان سیکیورٹی فورسزنے داعش (آئی ایس) دہشت گرد گروپ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر  حملہ کیا جس  کے نتیجے میں دو جنگجو ہلاک ہوئے اورایک کو گرفتار کرلیا گیا۔  طالبان کے زیر انتظام نگراں انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کے روز  سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ  اسلامی امارت کی سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی شام کابل کے ضلع 17 کے علاقے خیر خانہ میں داعش (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کے خلاف کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں داعش کے دو باغی ہلاک ہوئے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران دو حملہ آوررائفلوں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے ۔اتوار کی شام کابل کے رہائشیوں نے اطلاع دی کہ پولیس ڈسٹرکٹ 17 میں خیر خانہ اور اس کے آس پاس کے علاقے  یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں سے لرز اٹھے۔