کابل(شِنہوا) افغانستان میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 70 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
افغان وزارت صحت عامہ کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو معذور کرنیوالی بیماری کے خاتمہ کیلئے ملک کے 34 میں سے 26 صوبوں میں شروع کی گئی 3 روزہ مہم بدھ کو اختتام پذیر ہو گی۔
بیان کے مطابق افغانستان پولیو سے پاک ملک بننے کے قریب ہے کیونکہ رواں سال اب تک 2021ء کے چار کیسز کے مقابلے پولیو کے صرف 2 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ 2020 کے دوران جنگ زدہ ملک میں پولیو کے 56 کیسز سامنے آئے تھے۔