• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان فورسز نے پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنیوالے غیر ملکی کو گرفتار کر لیاتازترین

December 05, 2022

کابل(شِنہوا) افغان فورسز نے جمعہ کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

طالبان کے زیر انتظام نگران حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں بتایا کہ امارت اسلامیہ کی افواج کے خصوصی یونٹوں کے اہلکاروں نے گزشتہ جمعہ کو پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کرنیوالے داعش  گروہ کے رکن اور ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کیا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ سراغ ملتا ہے کہ داعش تنظیم اور باغیوں نے 2 ہمسایہ اور برادر ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنے کیلئے مشترکہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ذبیع اللہ مجاہد نے گرفتار شخص کی شہریت ظاہر نہیں کی۔

گزشتہ جمعہ کے روز افغان دارالحکومت کے علاقے کارتہ پروان میں پاکستانی سفارتخانے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مشن کا ایک گارڈ زخمی ہوا تاہم مشن کے سربراہ محفوظ رہے تھے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان میں کچھ کھلم کھلا اور مہلک بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنیوالے گروہ داعش نے پاکستان کے سفارتی مشن پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔