سری پل ، افغانستان (شِنہوا) افغان سیکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ سری پل میں ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کرکے مختلف قسم کے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جی ڈی آئی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز صوبہ سری پل میں آپریشن شروع کیا اور مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلئے جن میں دو مارٹر اور ہزاروں گولیاں، بارودی سرنگیں اور 45 مارٹر گولے شامل ہیں۔
بیان میں کسی کی گرفتاری بارے نہیں بتایا گیا ہے۔
افغان سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز میں جنوبی اروزگان اور مشرقی کنڑ صوبوں میں ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد کرکے انہیں قبضہ میں لیا تھا، اس میں 40 رائفلز بھی شامل تھیں۔
اسی طرح کی کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 17 میں بھی ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا تھا۔
افغان نگران حکومت نے عزم کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے علاوہ ہرفرد سے اسلحہ اور گولہ بارود واپس لے گی ۔ حکام کے مطابق انتظامیہ نے گزشتہ 18 ماہ میں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سمیت ہلکے اور بھاری ہتھیار ہزاروں کی تعداد میں واپس لئے ہیں۔