• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہائی نان کی آف شور ڈیوٹی فری دکانوں کی رواں سال فروخت میں 31 فیصد اضافہتازترین

July 05, 2023

ہائیکو(شِنہوا) چین کے جزیرہ نماصوبے ہائی نان میں آف شور ڈیوٹی فری دکانوں کی فروخت کی کل آمدنی اس سال کی پہلی ششماہی میں 32 ارب 40 کروڑیوآن(تقریبا 4 ارب 48 کروڑڈالر) تک پہنچ گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ہائی نان کیصوبائی محکمہ تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروخت کی مجموعی آمدنی میں سے ڈیوٹی فری فروخت 26 ارب 48 کروڑیوآن تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد زائد ہے۔محکمہ نے بتایا کہ اس مدت کے دوران ہائی نان میں ڈیوٹی فری مصنوعات کے خریداروں کی تعداد کل 51 لاکھ 70 ہزاررہی جوگزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد زائد ہے جبکہ اس دوران 2 کروڑ56 لاکھ 80 ہزارسے زائد ڈیوٹی فری مصنوعات فروخت کی گئیں۔اس سال کے آغاز سے ہائی نان میں تقریبا 20 کروڑ یوآن مالیت کے صارفین کے واچرز تقسیم کیے گئے ہیں جس سے آف شور ڈیوٹی فری شاپنگ اور ثقافتی سیاحت کو اپنی صارفی منڈی کی تیزتر بحالی اور توسیع میں بڑی مدد ملی ہے۔صوبے نے منگل کو ایک بین الاقوامی آف شور ڈیوٹی فری شاپنگ فیسٹیول کا آغاز کیا جبکہ اگلے دو مہینوں میں ہائی نان میں 30 سے زیادہ متنوع پروموشنل ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔