• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ھائی لینڈ اور چین تاجرکنونشن اور منی ایف ٹی اے کے ذریعے تجارتی تعاون کو فروغ دیں گےتازترین

February 23, 2023

 
بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم جورین لکسناویت نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین اور آسیان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو اپ گریڈ کر کے خاص طور پر چینی شہروں اور صوبوں کے ساتھ چھوٹے ایف ٹی اے کو توسیع دے کر چین کے ساتھ ٹھوس تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

تھائی چائنیز چیمبر آف کامرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت جورین نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سیپ) اور تھائی لینڈ اور چین کے ہائی نان اور گانسو جیسے صوبوں کے درمیان چھوٹے ایف ٹی اے سمیت میکانزم کے تحت عملی تعاون کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سامان کی فروخت اور تھائی لینڈ اور ہائی نان کے کاروباری آپریٹرز کے لیے مشترکہ تربیتی سیشنز کے حوالے سے بات چیت میں کامیابی کو دیکھتے ہوئے  تھائی لینڈ نے  تھائی-ہائی نان منی ایف ٹی اے کو توسیع دینے کا کہا ہے۔

اس کے نتیجے میں دو طرفہ تجارتی حجم 2022 میں 91.9 فیصد اضافے کے ساتھ 18ارب 20کروڑ بھات (تقریباً 52کروڑ 70لاکھ ڈالر) تک پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل قریب میں اس طرح کے چھوٹے ایف ٹی اے کے ذریعے چین کے مزید مقامات  بشمول شین ژین اور یوننان صوبوں کے ساتھ تجارت کو وسعت دیں گے۔