• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلوی وزیراعظم نوول کرونا وائرس کا شکار ہو گئےتازترین

December 05, 2022

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

انتھونی البانیز نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر بتایا کہ آج سہ پہر میں نے معمول کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جس کا نوول کرونا وائرس کیلئے نتیجہ مثبت آیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے گھر سے ہی کام کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے خود کو بہتر محسوس نہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں اور اپنے اہلخانہ اور پڑوسیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آسٹریلیا میں عمررسیدہ افراد کی نگہداشت اور صحت کے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 29 نومبر سے لے کر ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے 1 لاکھ 422 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اس کی یومیہ اوسط 14 ہزار 346 کیسز بنتی ہے۔