• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عراق کے چینی، یواے ای کی کمپنیوں کے ساتھ توانائی کے معاہدوں پر دستخط  تازترین

February 22, 2023

 
بغداد (شِنہوا)عراق نے تیل اورگیس کی 6 فیلڈز تیار کرنے کے لئے  دو چینی کمپنیوں اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ یہ معاہدے اس کے  پاور پلانٹس کے لیے درکار  انتہائی ضروری قدرتی گیس کی پیداوار بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

عراق کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ بغداد میں عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی نے عراقی وزارت تیل میں منعقدہ دستخط کی تقریب کے دوران 2018 میں ہونے والی پانچویں توانائی کی نیلامی کے معاہدوں پر دستخط کرنے پر تمام فریقین کو مبارکباد پیش کی ۔

السودانی نے کہا کہ تیل کے شعبے میں اصلاحات تیل کی دولت کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے اور عالمی گیس کی منڈی  میں عراق کا داخلہ ایک ایساانتخاب  ہے جس کی ہم نے منصوبہ بندی کی ہے اور اس پر عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ(عراق میں)  بجلی کے بحران کی ایک بڑی وجہ ایندھن کی کمی ہے۔ ہم اپنی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تین برسوں  کے اندر گیس میں خود کفالت حاصل کر لیں گے۔

عراق نے اپریل 2018 میں مشرقی اور جنوبی عراق کے 6 بلاکس میں تیل اور گیس کی تلاش اور کنویں کھودنے کے لیے لائسنسز  کی  بولی کے سلسلے  میں ایک بولی  منعقد کی تھی  ۔

 متحدہ عرب امارات کی ایک تیل کمپنی اور دو چینی تیل  کی کمپنوں نے بولیوں میں کامیابی حاصل کی  اور ان کمپنیوں کو لائسنس دیئے گئے۔

وزارت نے لائسنس حاصل کرنے کے بعدچین کی جیو جیڈ پیٹرولیم کارپوریشن کے ساتھ دو ابتدائی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں تاکہ مشرقی صوبے دیالہ میں نفت خانہ اور جنوب مشرقی صوبے میسان میں ہوویزا کے بلاکس کو ترقی دی جا سکے۔

اس نے ایک دیگر  چینی کمپنی یونا ئیٹڈ انرجی گروپ (یو ای جی) کے ساتھ جنوبی صوبہ بصرہ میں السند ی باد بلاک کو تیار کرنے کے لیے ابتدائی معاہدہ بھی کیا۔