سیئول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے)نے اسٹریٹجک کروزمیزائلوں کی تجرباتی مشقیں کی ہیں جس کامقصد اس کے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کے تیز رفتارردعمل کا جائزہ لینا تھا۔سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے جمعہ کو بتایا کہ مشرقی علاقے میں کورین پیپلز آرمی کے ایک اسٹریٹجک کروز میزائل یونٹ نے صبح کے وقت مشرقی پانیوں کی طرف چار "حواسال-2" اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا جنہوں نے ہدف کوٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔رپورٹ میں کیا گیا کہ میزائلوں نے کامیابی سے اپنا مقصد حاصل کر لیا۔ جنوبی کوریا اور امریکہ نے بدھ کو پینٹاگون میں ایک مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد کیا، جس میں فرضی جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔