• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی سائنس فکشن کنونشن 2023 اکتوبر میں چھنگ ڈو میں ہوگاتازترین

April 27, 2023

چھنگ ڈو (شِنہوا) عالمی سائنس فکشن کنونشن (ورلڈ کون) کا 81 واں ایڈیشن چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو سائنس میوزیم میں منعقد ہوگا۔

سائنس فکشن کے حوالے سے یہ دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے طویل عرصے سے جاری تقریب ہے جو پہلی بار چین میں منعقد کی جائے گی۔

سائنس فکشن اور شہر کے باہمی تعلق کا اجاگر کرتے اس کنونشن میں افتتاحی اور اختتامی تقریب کے علاوہ ہیوگو ایوارڈز، موضوعاتی نمائش اور سیالونز شامل ہوں گے۔ کنونشن 5 روز جاری رہے گا جس کا نمائشی رقبہ 5 ہزار مربع میٹر ہے۔

کانفرنس میں چھنگ ڈو کے سان شینگ ڈوئی کھنڈرات اور دیوہیکل پانڈا جیسے ثقافتی علامات بھی شامل ہوں گی۔

چھنگ ڈو کو دسمبر 2021 میں ورلڈکون 2023 کی میزبانی سونپی گئی تھی۔ چھنگ ڈو نے حالیہ برسوں میں سائنس فکشن ثقافت کی صنعت کے فروغ اور خود کو چین کے سائنس فکشن شہر کے طور پر متعارف کرانے کی بہت کوششیں کی ہیں۔