• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اعلیٰ چینی سفارتکار وانگ یی کی اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ملاقاتتازترین

June 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے  گزشتہ روزاقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد سےبیجنگ میں ملاقات کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ بانی رکن کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے مقاصد کی بھرپور حمایت کی ہے۔ چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی میں معاون اور بین الاقوامی نظام کا محافظ رہے گا، اس سے قطع نظر کہ چین تاریخ میں کہیں بھی ہو یا وہ ترقی کی کس منزل پرہے۔ وانگ نے کہا کہ چین بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کا مضبوط حامی ہے، حقیقی کثیرالجہتی کی حمایت کرتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہے اور اقوام متحدہ کے منشورکے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین نے امن، ترقی، سلامتی اور گورننس کےشعبوں میں ان نقصانات کو دور کرنے کے لیے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کو آگے بڑھایا ہے جن کا آج دنیا کو سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ اور اولین خواہشات کا جواب ہے اور سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طور پر چین کی ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔