• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اعلی چینی سفارتکار کی بان کی مون سے ملاقاتتازترین

July 10, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور بوآو فورم فارایشیا (بی ایف اے) کے موجودہ  چیئرمین بان کی مون سے پیر کو بیجنگ میں ملاقات کی۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن،وانگ یی نے بان کی مون کو عالمی ایکشن برائے مشترکہ ترقی کے فورم کی پہلی اعلیٰ سطح کانفرنس میں شرکت کے لیے چین آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے مقصد اور بین الاقوامی تعاون کی ترقی کے لیے انکی نمایاں خدمات کو سراہتا ہے۔

چین کے اعلی سفارتکار نے اس امید کا اظہار کیا کہ بان کی مون بطور بی ایف اے چیئرمین، ایشیا میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اثر و رسوخ اور کوششیں جاری رکھیں گے۔

وانگ کے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان 30 سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے، دو طرفہ تعلقات ایک غیرمعمولی دورسے گزرے ہیں جس کے دوران بے مثال نتائج حاصل کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں جمود یا پسپائی کی بجائے انہیں آگے بڑھنا چاہیے۔