شیجیاژوانگ(شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبی کی داچھینگ کاؤنٹی میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے کے بعد کم سے کم چار افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق دھماکہ جمعہ کو شام 4 بجے کے قریب ژانگ تون پولیس سٹیشن میں ہوا جہاں پولیس اہلکار آتشبازی کے سامان کی غیر قانونی تجارت کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق جائے وقوعہ پر 11 افراد موجود تھے جن میں سے اب تک نوافراد کو نکالا گیا ہے ، ان میں چار افراد مردہ پائے گئے جبکہ پانچ زیرعلاج ہیں۔
مقامی حکام نے لاپتہ دو افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارکن روانہ کر دیے ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کی تحقیقات جاری ہیں۔