بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر ان کے ساتھ فون پر گفتگو کی ہے۔
چھن نے کہا کہ چین اور پاکستان خصوصی دوستی اور اعلی سطح کے باہمی اعتماد کے حامل ہیں، اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کی سرگرمیوں سے باہمی تعلقات کے فروغ میں مضبوط محرک فراہم ہوا ہے۔
چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو رہنمائی کے طور پر اپناتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
نئے عہد میں روایتی دوستی کو گہرا کرنے اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔پا کستان قریبی برادری کے فروغ کے لئے رضا مند ہے۔
چھن نے زور دیا کہ چینی قمری نئے سال کی آمد ہے، چین پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت پر بھر پور تو جہ مرکوز کئے ہو ئے ہے، اور امید کرتا ہے کہ پاکستان مئوثر سکیورٹی کے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔
اس موقع پر بلاول نے ایک بار پھر چھن گانگ کو چینی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھا لنے پر مبا رکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین آ ہنی دوستی " نا رتھ اسٹار" ہے جس سے چین کے لئے پاکستانی خا رجہ پالیسی کا تعین ہوتا ہے۔
پاکستانی حکومت پاکستان۔چین سدا بہار اسٹریٹجک تعاون شراکت داری کو نئی سطح پر لے جا نے کے لئے مشتر کہ طور پر
فروغ دینے کی منتظر ہے۔
بلاول نے خرگوش کے سال کے لئے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان چینی اہلکاروں ، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔