بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ،صدر شی جن پھنگ نے سائبر سیکورٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایپلی کیشن کے امورکے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ 18ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے، ملک نے اپنی سائبر سیکورٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایپلی کیشن کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پارٹی کی مجموعی قیادت کو مضبوط اور سائبر اسپیس میں مرکزی دھارے کی رائے عامہ کو مستحکم اور ترقی دیتے ہوئے بنیادی طور پر انٹرنیٹ گورننس کا ایک جامع نظام تشکیل دیا گیا ہے، اور سائبر سیکورٹی کے تحفظ کے لیے صلاحیت اور نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور طاقت کے حصول کی کوششیں تیز کر دی ہیں، ترقی کے ایک محرک کے طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اہم کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کیا گیا ، سائبر سپیس میں قانون کی حکمرانی کو مسلسل بہتر کیا گیا ، بین الاقوامی امور میں اہم حیثیت اور سائبر اسپیس میں اثر و رسوخ حاصل اور مضبوط ہوا ہے، جس سے چین کو مضبوط سائبر طاقت والے ملک میں تبدیل کرنے میں نئی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
صدرشی نے کہا کہ جیسے جیسے چین نئے دور میں ایک نئے سفر کا آغاز کر رہا ہے، انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار تیزی سے نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں فکری رہنمائی کے تحت، ملک کو 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں پرمکمل عملدرآمد کرنا چاہیے، اور سائبر طاقت میں اضافے کے لیے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی اہم سوچ کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ صدر نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو برقرار رکھنے اور عوامی حمایت حاصل کرنے، خطرات سے بچنے اور سلامتی کو یقینی بنانے، حکمرانی کو مضبوط اور لوگوں کی زندگیوں کو فائدہ دینے، ترقی کی رفتار کو فروغ دینے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے حصول کے مشن کو انجام دینا ضروری ہے۔ انٹرنیٹ کے شعبے پر پارٹی کی قیادت کو برقرار رکھنا اس اصول پر عمل کرنا ضروری ہے کہ انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو لوگوں کے مفاد میں کام کرنا چاہیے، انٹرنیٹ کے نظم و نسق کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے اور انٹرنیٹ کی ترقی کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنا چاہیے۔ چینی صدر نے کہا کہ سائبر سیکورٹی، مثبت توانائی کا پھیلاؤ انٹرنیٹ کی ترقی کے لیے عمومی ضرورت ہے، موثر ضابطے اور نظم ونسق اس کی خوشحالی کی ضمانت اور اس کا شاندار استعمال بہترین طرز حکمرانی کی نمائش ہے۔ ایک مضبوط سائبر سیکورٹی ڈھال بنانے کے لیے کام کرتے ہوئے ترقی کی ایک محرک قوت کے طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سائبر اسپیس کو کنٹرول کرنا، ویب سائٹس اور ایپس چلانا اور قانون کے مطابق آن لائن سرگرمیاں انجام دینا ضروری ہے۔ سائبر اسپیس میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوشش کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک وفادار، صاف اور ذمہ دار ٹیم بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ اس شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوششوں پر زور دیتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ مضبوط سائبر طاقت کے حامل ملک میں نئی کامیابیاں حاصل کی جائیں، اور اس طرح ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں شراکت کرتے ہوئے تمام محاذوں پر قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھایا جائے۔