بیجنگ(شِنہوا) عالمی بینک نے چین کے وسطی صوبے ہونان میں میتھین کے اخراج میں کمی اورچاول کی پیداوار میں آبپاشی اور نکاسی کی خدمات کو بہتربنانے کے پروگرام کے لیے 25کروڑ50لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے۔
بینک کے بیجنگ میں واقع دفتر کے مطابق یہ پروگرام دیہی علاقوں میں آب و ہوا کی لچک کو بڑھانے اور اناج کی پیداوار میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
عالمی بینک کے قرضے اور چینی حکومت کے فنڈز کے ذریعے 1ارب 24کروڑ ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ پانچ سالوں کے دوران اس پروگرام کے تحت چاول کی پیداوار کا ایک پائیدار ماڈل تیارکیا جائے گا اورچین اور دیگر چاول اگانے والے ممالک کے لیے قابل نقل اور قابل توسیع علم اور تجربات فراہم کرے گا۔
چین، منگولیا اور کوریا کے لیے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مارا واروک نے کہا کہ یہ پروگرام چین کے زرعی شعبے میں موسمیاتی اثرات میں کمی کو فروغ دینے کے لیے جدید حل فراہم کرے گا۔